ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق لی بادانگ نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوۓ کہ ایران کے ایٹمی معاملے میں کسی طرح کا انحراف نہیں پایا جاتا ہے کہاکہ تہران کے ساتھ مسائل کو حل کرنے کی بہترین روش سفارتی مذاکرات ہیں۔ لی بادانگ نے مزید کہا کہ ہم ایران کے ساتھ مذاکرات اور تعاون کی پالیسی کے قائل ہیں اور اسی کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تہران کے ساتھ مذاکرات بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں اور یہ بات یقینی ہے کہ ایران کے ساتھ تعاون ایک ایسے فارمولے تک منتج ہوگا جو موجودہ مسائل کو حل کر سکے گا۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے نے گروپ پانچ جمع ایک کے بعض رکن ملکوں کو مخاطب کرتےہوۓ انہیں نصیحت کی کہ اختلاف راۓ کے باوجود انہیں آئندہ مذاکرات میں شرکت کرنا چاہۓ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز